اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کےخلاف مہم جاری ، اب تک کتنے چالان کاٹے گئے ؟تعداد جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کےخلاف مہم جاری ، اب تک کتنے چالان کاٹے ...
اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کےخلاف مہم جاری ، اب تک کتنے چالان کاٹے گئے ؟تعداد جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی خصوصی مہم جاری ہے،اس خصوصی مہم کے دوران اب تک 17,249چالان ٹکٹ جاری کرکے لاکھوں روپے رقم جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی جبکہ متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند بھی کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم ایس ایس پی ٹریفک اور ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی جاری ہے،اس خصوصی مہم کے دوران بلاتفریق کالے شیشے،والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہیں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

اس خصوصی مہم کے دوران اب تک اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشےوالی17 ہزار 249  گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے لاکھوں روپے کی رقم جرمانے کی مد میں وصول کی جبکہ متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند بھی کی گئیں ۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے، حادثات کی روک تھام کے لئے ا س مہم میں مزید بہتری لائیں گے تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے،مستقبل میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے انفورسمنٹ کرنا ہوگی۔ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ اسلام آبادٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کو شہریوں سے محبت، خلوص اورعاجزی سے پیش آنے کی تربیت و تلقین کی جاتی ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں، سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان بچ سکتی ہے، ایک انسان کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -