"گرمی بہت ہے ساتھی اداکاروں پر رحم کریں اور باڈی سپرے یا پرفیوم لگالیں" محسن عباس حیدر کا پبلک سروس میسج

"گرمی بہت ہے ساتھی اداکاروں پر رحم کریں اور باڈی سپرے یا پرفیوم لگالیں" محسن ...
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بڑھتی گرمی کے اہم ترین مسئلے کی جانب ساتھی اداکاروں کی توجہ دلائی ہے۔

انہوں نے اداکاروں اور اداکاراؤں کیلئے "پبلک سروس میسج" جاری کرتے ہوئے کہا کہ " گرمی بہت ہے، ساتھی اداکاروں پر رحم کریں اور باڈی سپرے یا پرفیوم لگالیں۔"

محسن عباس حیدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس اداکار یا اداکارہ کی وجہ سے یہ پیغام جاری کرنا پڑا ہے لیکن ان کا یوں کھلے عام پیغام جاری کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں پسینے کی بدبو کا ایک سے زیادہ بار سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

تفریح -