لاہور قلندرز کےکوچ عاقب جاوید نے محمد حفیظ سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں

لاہور قلندرز کےکوچ عاقب جاوید نے محمد حفیظ سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں
لاہور قلندرز کےکوچ عاقب جاوید نے محمد حفیظ سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کےکوچ عاقب جاوید کاخیال ہےکہ تجربہ کارآل راؤنڈرمحمد حفیظ کےلیےپاکستان سپر لیگ کےبقیہ میچز میں ابوظہبی کی بیٹنگ ٹریک پرپرفارم کرنا آسان ہوگا،حفیظ حالیہ دورہ افریقہ میں ناقص فارم کاشکار رہے اور5 اننگز میں صرف 65 رنز بنا سکے جس میں 32 رنز ان کا بہترین سکور تھا۔

ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ زمبابوے کی پچوں نے حفیظ کو اپنا نیچرل کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور وہ ابوظہبی میں بہتر کارکردگی کی امید کر رہے ہیں،حفیظ کے لئے ابوظہبی کی فلیٹ اور بیٹنگ پچوں پر پرفارم کرنا بہت آسان ہوگا، ہمیں امید ہے کہ وہ بیٹ سے کارکردگی دکھائے گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کسی بھی بلے باز کے ایک یا دو میچز خراب جاسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ 2 سالوں میں اپنی بیٹنگ بہتر بنائی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ ایک شخص 40 سال کی عمر میں بھی اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہے،اس نے اپنی شاٹس اور طاقت میں اضافہ کیا ہے، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں پچز بیٹنگ کے لیے اتنی سازگار ہے، زمبابوے میں گیند بلے پر نہیں آرہی تھی جو سٹروک کھیلنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ حفیظ نے پی ایس ایل 6 میں کراچی میں کھیلی جانے والی چار اننگز میں مجموعی طور پر 181 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -