کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے ویزے بحال کردیے

کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے ویزے بحال کردیے
کویت نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے ویزے بحال کردیے
سورس: Twitter

  

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک کویت نے 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پروگرام بحال کردیا۔

پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کی بحالی کا فیصلہ کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح اور پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات میں ہوا۔ کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر ویزا بحالی کے ساتھ ساتھ پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ  2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزا پروگرام بحال کردیا گیا ۔ پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا بھی فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،  خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا  لے کر اب کویت آسکیں گے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -عرب دنیا -