یاماہا نے موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں

یاماہا نے موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں
یاماہا نے موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یاماہا کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں سات ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

حالیہ اضافے کے بعد یاماہا کے ماڈل YB125-Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یاماہا موٹرسائیکل کے ماڈل YB125-ZDX کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔

علاوہ ازیں یاماہا نے  YBR-125G کی قیمت ایک لاکھ 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 97 ہزار روپے کردی ہے۔

مزید :

بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -