پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں ، پرویز خٹک نے اپوزیشن کو چیلنج دے دیا 

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں ، پرویز خٹک ...
پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں ، پرویز خٹک نے اپوزیشن کو چیلنج دے دیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے جلسے جلوسوں کاشوق پورا کرلیں، پی ڈی ایم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنا اور احتجاج کریں گے لیکن کہاں گیا ان کا دھرنا؟ کہاں گیا ان کا احتجاج؟ پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاکہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائےگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتاجبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔

مزید :

قومی -