ارشد شریف ، سمیع ابراہیم ، معید پیر زادہ ، عمران ریاض کو گرفتار نہ کریں، اسلام آباد ہائیکور ٹ کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف، سمیع ابراہیم ، معید یوسف ، عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے صحافیوں کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا بات ہے کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتی ہیں، بلوچ سٹوڈنٹس کو ڈنڈے مارے گئے ، کسی کو کچھ نہیں معلوم ، سب اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اسلام آباد سے صحافی کو اٹھا لیا گیا ، ابھی تک اٹھانے والوں کا سراغ نہیں ملا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ سب سیاسی جماعتوں کے لیڈران آپسی لڑائی میں مصروف ہیں ، پاکستان کے مسائل کچھ اور ہیں ۔