بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی ،2نامزد ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی ،2نامزد ملزمان سمیت ...
بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی ،2نامزد ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کیساتھ  تین ملزمان کی مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے 2نامزد ملزمان سمیت 6 افراد کوگرفتار کرلیا، گرفتار ہونیوالے دیگر چار افراد سیکیورٹی گارڈز ہیں۔

نجی ٹی وی سما ءکے مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکارکا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نجی کمپنی کے پاس ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹرین مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں ،ڈی ایس ریلوے حماد حسن کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے مینیجر سے ملزمان کے بارے معلومات لے رہے ہیں،نامزد ملزمان نجی کمپنی کے ملازم ہیں ریلوے سے کوئی تعلق نہیں،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ادھرنجی ٹی وی جیو نیوز نے ریلوے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ٹرین کی سیکیورٹی پر تعینات 4 سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، چاروں سیکیورٹی گارڈز نجی کمپنی کے ملازم تھے۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئی جی ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یادرہے کہ کراچی سٹی ریلوے تھانے میں خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی کہ اس کے ساتھ ٹرین عملے نے زیادتی کی ہے ، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ۔