صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی
صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے  بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی ۔

یادرہے کہ  بلیغ الرحمان ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ،  لیگی رہنما بلیغ الرحمن بہاول پور کے رہائشی  اور  ان کے والد  ایک سرجن ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ خود سابق وفاقی وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -