"عمران خان کی کال پردوبارہ میدان میں نکلیں گے"شاہ محمودقریشی نے واضح کردیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی کال پردوبارہ میدان میں نکلیں گے، عام انتخابات کےاعلان تک جدوجہدجاری رہےگی۔
شاہ محمود قریشی لاہو رپہنچے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، شاہ محمود قریشی نےبعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال،لانگ مارچ اورآئندہ انتخابات سمیت دیگرامورپرگفتگو ہوئی ہے ، عمران خان صاف و شفاف انتخابات چاہتےہیں، پنجاب پولیس نےچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کیا، پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں کےداخلےکاواقعہ انوکھاہے، پنجاب پولیس نےاپنی ساکھ متاثر کی ہے، کارکنوں پرپولیس تشددکی مذمت کرتےہیں، کس قانون میں لکھاہےکہ پرامن احتجاج نہیں کیاجاسکتا، سپریم کورٹ نےگرفتارکارکنوں کورہاکرنےکاحکم دیا، سپریم کورٹ نےراستےکھلوانےکاحکم دیا،عمران خان سمیت ہم سب پراسلام آبادکےہرتھانےمیں مقدمہ درج ہے، دباؤڈالنےکیلئےناجائزپرچےکرارہےہیں، عمران خان نےکورکمیٹی اجلاس بلاکرصورتحال کاجائزہ لیا، میں نےکیاکیاجومجھ پرمقدمات درج کیےگئےہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول نے تو مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا مگر بتائے کہ 8 ہفتوں میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی ، انہوں نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیا اور پھر خود حکومت میں آکر پٹرول 30 روپے مہنگاکر دیا، حکومت انتخابات کے راستے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری نظرمیں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، شام کوپارٹی کےدیگرسینئررہنماؤں سےملاقات ہوگی۔