زندگی میں اتنی شہرت ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، شبیر جان 

زندگی میں اتنی شہرت ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، شبیر جان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) معروف سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی© اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو میں شبیر جان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔ شبیر جان نے کہا میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔

مزید :

کلچر -