سینئرز کا احترام نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، احمد تیمور لودھی

  سینئرز کا احترام نہ کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، احمد تیمور لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) سینئرز کی عزت اور احترام کے ساتھ وقت کی پابندی کا جذبہ لے کر اس فیلڈ میں آیا ہوں اور میرایہ یقین ہے کہ جو انسان اپنے سینئرز کا ادب اور وقت کی پابندی نہیں کرتا وہ کامیاب نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نیو ٹیلنٹ ماڈل و ایکٹر احمد تیمور حیات لودھی نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز نے دنیا بھر میں کام کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے ہماری فلموں نے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈکو حاصل کیا۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وسائل کی کمی تھی جو اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔اس سے قبل کم وسائل کی فلموں نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔بس یہی سوچ لے کر انڈسٹری میں آیا ہوں کہ میں جہاں بھی جا?ں لوگ میرے کام کی تعریف کریں اور مجھے عزت دیں۔

مزید :

کلچر -