لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی24 ویں برسی کل منائی جائیگی

    لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی24 ویں برسی کل منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 24ویں برسی کل منائی جائے گی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔عنایت حسین بھٹی12جنوری 1928ءکو گجرات میں پیدا ہوئے۔عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے وہ بیک وقت ایک گلوکار،اداکار،ہدایت کار،مصنف،سماجی رہنما،کالم نگار،مذہبی سکالر اور ذاکر تھے ابتداءسے ہی عنایت بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایاساٹھ کی دہائی میں عنایت حسین بھٹی نے تھیٹروں میں گلوکاری کا آغاز کیا جہاں وہ سلطان باہو اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھے۔مرحوم نے سینکڑوں فلموں میں گلوکاری اور اداکاری بھی کی ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم دا بدلہ،کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔۔عنایت حسین بھٹی31مئی1999ءکو71برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

کلچر -