ڈاکوؤں نے نیب کورٹ کے جج کو قتل کر دیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ میر پور کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ روات کے علاقے میں پیش آئی ، ملزم ڈکیتی کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ 5ملزمان ڈکیتی کیلئے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جس میں نیب کورٹ میر پور کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے ۔ سی پی او خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کر دیاہے ۔