کراچی ائیرپورٹ پر دوحا سے منیلا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی، ڈاکٹر اور ایمبولینس پہنچے مگر۔۔۔

کراچی ائیرپورٹ پر دوحا سے منیلا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایمرجنسی ...
کراچی ائیرپورٹ پر دوحا سے منیلا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی، ڈاکٹر اور ایمبولینس پہنچے مگر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحا سے منیلا جانیوالی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فلائیٹ میں محو سفر حاملہ خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہو گئی جس کے سبب خاتون کو پہلے تو جہاز میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم حالت بگڑنے پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے قریبی ائیر کنٹرول ٹاور  سے لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

کراچی ائیرپورٹ حکام نے لینڈنگ کی فوری اجازت دی اور ایمبولینس میں ڈاکٹر سمیت ضروری سٹاف جہاز کی جانب بھجوایا مگر بچے کی پیدائش لینڈنگ کے دوران ہی ہو چکی تھی۔ طبی عملے نے کسی پیچیدگی سے بچنے کیلئے خاتون جورابل ہرموسیلا اور بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

قومی -