بھری عدالت میں شوہر کی فائرنگ ،  بیوی قتل لیکن تفتیش کے دوران کیا موقف اپنایا؟ ہر کوئی حیران پریشان

بھری عدالت میں شوہر کی فائرنگ ،  بیوی قتل لیکن تفتیش کے دوران کیا موقف ...
بھری عدالت میں شوہر کی فائرنگ ،  بیوی قتل لیکن تفتیش کے دوران کیا موقف اپنایا؟ ہر کوئی حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد  کی عدالت میں خلع لینے آئے خاتون کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پکڑے جانے پر بتایا کہ وہ اسلحہ ساتھ نہیں لایا تھا بلکہ مقتولہ کے پاس تھا۔ 

24نیوزکے مطابق  جھگڑے کے دوران شوہر سکندر نے ضلع وسطی میں سینٹرل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گولی مار کر اپنی بیوی کو  قتل کیا جسے پولیس نے  فوراً گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خلع لینے عدالت آئی تھی جہاں شوہر نے حملہ کیا۔

اپنے ابتدائی اعترافی بیان میں ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ پستول عدالت کے اندر نہیں لایا تھا بلکہ یہ خاتون یعنی اس کی بیوی  اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد سب انسپکٹر ہیں جنہوں نے اپنا لوڈڈ پستول اپنی بیٹی کو دیا، میں گھبرا گیا اور اس سے پستول چھین کر گولی مار دی۔ملزم نے بتایا کہ وہ اسلام آباد سیشن کورٹ میں کام کرتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سٹی کورٹ کے اندر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ تھا جس میں ایک خاتون کی جان چلی گئی ۔اس سے قبل ایک شخص اسلحہ کے ساتھ سٹی کورٹ کے اندر گھس گیا تھا اور احاطے کے اندر  ہی سگی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -