ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 5 افراد شدید زخمی

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 5 افراد شدید زخمی
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 5 افراد شدید زخمی

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے دکی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز "کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں کیس کی سماعت جاری تھی کہ کیس کے مدعی نے ملزم پر فائرنگ کر دی، دکی پولیس کے مطابق زخمیوں میں وکیل، پٹواری اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واردات کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا۔

یاد رہے کہ کراچی کی عدالت میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خلع لینے آئے خاتون کو شوہر نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔