وہ تہذیب جو معافی اور مساوات کا درس دیتی ہے
تحریر : آفتاب شاہ
اخلاقی تعلیم اسلام کا طرہ امتیاز ہے جس نے ایک نئی تہذیب کو جنم دیا
وہ تہذیب جو دشمنوں کو معاف کردینے، ہمسائے سے حسنِ سلوک، والدین کا احترام، استاد کی عزت، رحم دلی، شفقت، مسکراہٹ، شرم و حیا، باہمی رفاقت و مساوات جیسے لاتعداد رویوں کو زندگی کا حصہ بنا دینے کا درس دیتی ہے۔
دنیا نے اس تہذیب کو اپنایا اور اپنوں نے اخلاقیات کو دوسروں پر چھوڑ دیا۔
ترقی یافتہ ممالک میں نرسری سے لیکر ہائیر کلاسسز تک اخلاقیات کو نصاب کا حصہ بنا کر ضرور پڑھایا جاتا ہے۔
اور ملکِ خداداد میں غیر مسلموں کو تو اخلاقیات پڑھائی جاتی ہے
لیکن عام لوگوں کے لیے شاید اس کا اہتمام اس لیے نہیں کیا جاتا کہ ہم اخلاقیات سے بالاتر ہوچکے ہیں؟
یا پھر ہم نے سچ میں اس کو دوسروں کی جاگیر سمجھ رکھا ہے۔
کتاب" آفتابیات" سے اقتباس