شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہاہو کر جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی ابھی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد باہر نکلے ہی تھے کہ دروازے پر ہی پولیس نے دوبارہ گرفتارکر لیا ۔شہریار آفریدی کو مزید 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔