زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاست پر ریمارکس سے جوبائیڈن انتظامیہ پریشان، خبردار کردیا

زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاست پر ریمارکس سے جوبائیڈن انتظامیہ پریشان، ...
زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاست پر ریمارکس سے جوبائیڈن انتظامیہ پریشان، خبردار کردیا
سورس: File/Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی سفر زلمے خلیل زاد کی طرف سے پاکستانی کے اندرونی سیاسی معاملات پر مسلسل تبصرہ نگاری نے جوبائیڈن انتظامیہ کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ زلمے خلیل زاد کی پاکستانی معاملات میں مداخلت پر سخت نالاں ہے اور اس کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو آئندہ کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔
انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ زلمے خلیل زاد ریٹائرڈ سفارت کار ہیں اور کسی بھی معاملے پر تبصرہ کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن امریکی حکومت نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ان کے حالیہ بیانات پہلے سے پیچیدہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کافی دنوں سے سابق امریکی سفیر پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کے حق میں مسلسل بول رہے ہیں اور عمران خان کے مخالف سیاستدانوں اور پاکستانی اداروں کو کافی کچھ لتاڑ رہے ہیں۔