چوہدری علی شرافت کی زیر سرپرستی ویانا میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد

چوہدری علی شرافت کی زیر سرپرستی ویانا میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم ...
چوہدری علی شرافت کی زیر سرپرستی ویانا میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا (اکرم باجوہ)وطن کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی جو تعلیمی نصاب اور تاریخی کتب میں ہمیشہ زندہ تابندہ رہتے ہیں ۔مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی زیر سرپرستی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا 10 ڈسٹرکٹ کے معروف کینٹ ریسٹورنٹ میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان اور یوم تکبیر کی سلور جوبلی سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں قوم کے شہدائے اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور یوم تکبیر کا کیک صدر چوہدری علی شرافت نے مسلم لیگ ن آسٹریا کے کارکنوں کے ساتھ مل کر یومِ تکبیر کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کا کیک کاٹا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین عامر سہیل،پروفیسر ملک شوکت اعوان،معروف کشمیری  اور مسلم لیگی رہنما راجہ عنصر عظیم ،چوہدری محمد نواز وڑائچ،مسیحی کمیونٹی کے رہنما کلیم رفیق مسیح،ملک خرم،عمر خطاب خان،بوبی ودیگر مسلم لیگی کارکنوں اور کمیونٹی افیرز قونصلر شہزاد سلیم نے بھی خصوصی طور پر یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کی ۔پروفیسر ملک شوکت اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 میں میاں نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا انہوں نے تکریم شہداء پاکستان کے  شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور 9 مئی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاپاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض ہیں  شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب میں میں یوم تکبیر سلور جوبلی کے موقع پر  کیک کاٹتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور نواز شریف زندہ باد مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی طرف سے حاضرین شرکاء کا شاندار ڈنر سے تواضع کی گئی۔تقریب کے آخر میں میزبان تقریب چوہدری علی شرافت نے کمیونٹی افیرز قونصلر شہزاد سلیم اور مسلم لیگی کارکنوں اور کمیونٹی کے دوسرے لوگوں کا یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور مسلم لیگ ن کے دورے اقتدار میں پاکستان کی ترقی ہوئی اور انہوں نے پورے پاکستانب موٹر وے کا جال بچھا دیا اور پاکستان کو سی پیک بھی دیا ۔