پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر  برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔راجہ یاسر ہمایوں نے  ویڈیو بیان جاری کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے 12 سے 13 سال ہوگئے، پی ٹی آئی عمران خان کی ذات کی وجہ سے کی۔ان کا کہنا تھاکہ 25 مئی 2022 سے پارٹی کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آتی جا رہی ہے، میں اور شفقت محمود لانگ مارچ کے قائل نہیں تھے پھر دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے اور اس کے نتیجے میں 9 مئی کا سانحہ ہوگیا، قومی اثاثوں پر ورکرز نے حملہ کیا۔

مزید :

قومی -