پاکستان آج اپنا دوسرا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

May 30, 2024 | 11:54 AM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی ایڈوانس کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون آج  لانچ کیا جائے گا۔سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

"آج نیوز" کے مطابق ملٹی مشن کیمیونیکیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلا میں لانچ کیا جائے گا، سپارکو کی جانب سے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں سپارکو کا کہنا تھا کہ پاک سیٹ اہم اہم ون چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی مدد سے لانچ کیا جائے گا، جبکہ یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چینی ایروسکوپ انسٹری کی معاونت سے لانچ کیا جا رہا ہے  جوملک کی کمیونیکیشن اور ربط سازی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون سماجی اور معاشی طور پر اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ملک کے ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں