آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے: قائم مقام صدر

آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے: قائم مقام صدر
آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے: قائم مقام صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ، وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری بارے میں قائم مقام صدر کو بریف کیا۔ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے قائم مقام صدر کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی حکومت کی مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے۔قائم مقام صدر یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید :

بجٹ -بزنس -