فرنچائز بند نہیں ہونگی ،سم نادرا کی تصدیق سے ملے گی ، موبائل فون کمپنیوں کو سہولتیں دیں گے :وزیراعظم

فرنچائز بند نہیں ہونگی ،سم نادرا کی تصدیق سے ملے گی ، موبائل فون کمپنیوں کو ...
فرنچائز بند نہیں ہونگی ،سم نادرا کی تصدیق سے ملے گی ، موبائل فون کمپنیوں کو سہولتیں دیں گے :وزیراعظم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رحمان ملک کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل ٹیلی فون کی  سمز نادرا کی تصدیق کے ساتھ فروخت کی اجازت دیدی ہے ۔ وزیراعظم نےکوریئر سروسز کے ذریعے فروخت کرنے کی پالیسی  یکسر مسترد کردی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے موبائل کمپنیوں کے سربران سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مفاد میں چند باتیں برداشت کرنا ہونگی ۔ محرم الحرام میں موبائل فون کی بندش کا فیصلہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا تھا کیونکہ دہشتگردی نے ہمارے معاملات زندگی کو بہت متاثر کیا ہے۔موبائل کمپنیاں اپنے بزنس مراکز اور فرنچائز سے سمز کی فروخت جاری رکھیں تاہم سمز کی فروخت نادرا سے تصدیق کے بعد ہی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل کے شعبے سے متعلق فیصلوں سے پہلے تمام فریقوں سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق عام دکانوں سے موبائل سمز کی فروخت بائیو میٹرک آلات کی تنصیب تک ملتوی رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موبائل نمبرز پر پورٹیبیلیٹی کی پابندی اور موبائل نمبرز کی ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر منتقلی کی پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موبائل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کو سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

مزید : قومی