جمہوریت پیپلز پاٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ہے ، سیاسی قیادت انتخابات کی تیاری کرے:زرداری

جمہوریت پیپلز پاٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ہے ، سیاسی قیادت ...
جمہوریت پیپلز پاٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ہے ، سیاسی قیادت انتخابات کی تیاری کرے:زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے  ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انتخابات آئین کے تحت اپنے وقت پرہونگے، قومی سیاسی قیادت منصفانہ اورآزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاری کر ے۔ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر صدرزرداری نےاپنے پیغام میں پارٹی کارکنوں کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ موجودہ جمہوریت کارکن کے خون، پسینے کی بدولت قائم ہے، کارکن جمہوری اداروں کے تحفظ کیلئے بھرپورکوششیں جاری رکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چھیالیسویں یوم تاسیس کے موقع پرپیپلزپارٹی کی حکومت اپنا وقت پورا کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔صدرزرداری نے کہا کہ آج ہم سب کومل کرجمہوری اداروں کے تحفظ کاعہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ1973ءکے آئین کی اصل شکل میں بحالی، فاٹا اصلاحات،ایف سی آر میں ترامیم، پارلیمنٹ کی بالادستی، سیاسی مفاہمت سے جمہوریت کومستحکم بنانے ،دہشتگردوں کوبیدخل کرنے کیلئے اقدامات اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات پیپلزپارٹی کے کارہائے نمایاں ہیں۔

مزید :

قومی -