ایم کیو ایم الیکشن سے پہلے سیاسی اتحاد نہیں کر ے گی:مصطفی کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن سے قبل سیاسی اتحاد نہیں کرے گی۔ سیاسی جماعتیں کراچی میں ترقیاتی کام کریں اور عوام کے دل جیتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہاںسیاسی جماعتیں زیادہ مینڈیٹ لیتی ہیں وہاں بھی حلقہ بندیاں کی جائیں۔ جیو نیوز کے پروگرام” آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ متحدہ اتحاد کیلئے کسی سیاسی جماعت کے دروازے پر نہیں گئی۔ الیکشن کے بعد سیاسی اتحاد کیلئے غور کیا جائے گا ۔ متحدہ الیکشن سے پہلے سیاسی اتحاد نہیں کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف، بینظیر، آصف زرداری سے انتخابی اتحاد کیا۔الطاف حسین اور صدر زرداری بطور اتحادی پرعزم رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔