پیپلز پارٹی اور ن لیگ پکڑی گئیں ، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا

پیپلز پارٹی اور ن لیگ پکڑی گئیں ، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں سرکاری ...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ پکڑی گئیں ، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دوران سرکاری وسائل استعمال کرنے   وفاقی اور پنجاب حکومت کے خصوصی اعلانات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ریاستی وسائل کا استعمال روکنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔  اے آر وائی  کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے فواد چوہدری نے انتخابی جلسوں میں مختلف اعلانات کیے تھے  جن پر الیکشن کمیشن نےاعتراض کیا اور چیف الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ چیف سیکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہم میں سرکاری وسائل کوروکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

اسلام آباد -