ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست خارج

ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست خارج
ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست خارج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات رکوانے کے لئے دائر پٹیشن خارج کر دی ہے۔جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے ایک سو بیس دنوں میں ضمنی الیکشن نہیں کروائے جا سکتے لیکن الیکشن کمیشن نے چار دسمبر کو ضمنی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے جو آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اب انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس معاملے پر صرف الیکشن ٹربیونل ہی کارروائی کر سکتا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پٹیشن خارج کر دی ۔

مزید : لاہور