ہمیں ذلیل کیا گیا ,امن قائم کرنا مزید مشکل ہوگیا : فلسطین کو اقوام ِمتحدہ میں مبصر کا درجہ ملنے پر اسرائیل اور امریکہ چلا اٹھے
نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطین کو اقوام ِ متحدہ میں مبصر کی حیثیت ملنے پر اسرائیل اور اس کا سب سے بڑا اتحادی امریکہ چلااٹھے ہیں کچھ ممالک نے فلسطین اور اسرائیل میں مذاکرات پر زوردیا ہے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے ہمیں ذلیل کیا ہے جبکہ امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوئی ہیلری کلنٹن نے کہا کہ فلسطین کو مبصر کا درجہ دینے کی قرارداد کی منظوری سے امن قائم کرنا مزید مشکل ہوگیا ہے ۔ ووٹنگ سے دو ریاستی حل نہیں ہو سکتا ، ان دونوں ملکوں میں براہِ راست مذاکرات ہونا چاہئیں ۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ بٹن دبا کر ایسے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ فرانس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔