بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ بند ، شہر شہر جلاﺅ ،گھیراﺅ اور فائرنگ,درجنوں افراد گرفتار ،سانگھڑ میں ریلی پر فائرنگ ،12 افراد زخمی

بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ بند ، شہر شہر جلاﺅ ،گھیراﺅ اور فائرنگ,درجنوں افراد ...
بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ بند ، شہر شہر جلاﺅ ،گھیراﺅ اور فائرنگ,درجنوں افراد گرفتار ،سانگھڑ میں ریلی پر فائرنگ ،12 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر سندھ بھر میں  مکمل ہڑتال کی گئی ہے جبکہ اس ہڑتال کو اے این پی اور ن لیگ کی سپورٹ بھی حاصل ہے ، ہڑتال کے دوران فائرنگ اور گاڑیاں جلانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔کراچی  اور   اندرون سندھ کے مقابلے میں حیدرآباد میں صورتحال زیادہ کشیدہ رہی جہاں  مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئےجبکہ بائی پاس پر ایک ٹرالر کو آگ لگا دی  گئی۔

اندرون سندھ قمبر،کنری،میہڑ،کندھکوٹ،عمرکوٹ،ٹنڈومحمدخان،خیرپورمیرس،کنڈیارو،تھرپارکر،چھاچھرو،مورو، نوشہرو فیروز،ڈگری اور گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال ہے۔ پنوں عاقل میں فنکشنل لیگ اور سندھ بچاﺅ کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال اور ٹائر نذر آتش کیے گئے۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جامشورو میں کوٹری اور مانجند سمیت دیگر علاقوں میں بھی شٹر ڈاون ہے۔پولیس نے سسکھر  حیدرآباد اور  دوسرے شہروں سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔سانگھڑ میں ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں12 افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

قومی -