سابق سپیکرافضل ساہی 27ارکان اسمبلی سمیت ن لیگ میں شامل

سابق سپیکرافضل ساہی 27ارکان اسمبلی سمیت ن لیگ میں شامل
سابق سپیکرافضل ساہی 27ارکان اسمبلی سمیت ن لیگ میں شامل

  

 لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے اہم رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان کسی وقت بھی کردیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ قومی اسمبلی کے بارہ اور پنجاب اسمبلی کے پندرہ ارکان بھی لیگ میں شامل ہوئے ہیں ۔مبصرین کے مطابق افضل ساہی کی ن لیگ میں شمولیت ق لیگ کیلئے پنجاب میں بہت بڑا دھچکا ہو سکتا ہے ۔

مزید : لاہور