ماڈل گرل اور ٹریول ایجنٹ سے ہیروئن برآمد

ماڈل گرل اور ٹریول ایجنٹ سے ہیروئن برآمد
ماڈل گرل اور ٹریول ایجنٹ سے ہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن سمگل کرنے والی ماڈل صباءپروین اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 203 سے جانے والی ایک ماڈل صباءپروین اور اس کے ساتھی ٹریول ایجنٹ بلال کے سامان کی تلاشی کے دوران اس میں موجود جوتوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اے این ایف نے صباءپروین، بلال اور انہیں الوداع کرنے آنے والے افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -