بہن کی محبت میں اسکی جگہ انٹری ٹیسٹ دینے والا بھائی پکڑا گیا

30 نومبر 2015 (13:00)

بنظیرآباد (آئی این پی) سندھ کے شہر نواب شاہ میں بہن کی جگہ بھائی انٹری ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا گیا‘ نوجوان نقاب کئے ہوئے امتحانی مرکز میں داخل ہوا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو پیپلز یونیورسٹی میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنس فارگر لز کے انٹری ٹیسٹ کے دوران بھائی اپنی بہن کی جگہ ٹیسٹ دینے مرکز پہنچ گیا۔ نوجوان نے نقاب کر رکھا تھا۔ نوجوان ٹیسٹ دے کر گراﺅنڈ سے واپس جا رہا تھا کہ خواتین اہلکاروں کو شک ہوا جس کی بنا ءپر لڑکے کا نقاب اتروا دیا گیا اور اس کی چوری پکڑلی گئی۔ نوجوان کو تفتیش کیلئے قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں