سعودی خاتون کے سامنے ہمسائیوں نے عین وقت پر شوہر کی دوسری شادی کا پھانڈا پھوڑ کر خفیہ منصوبہ ناکام بنا دیا

سعودی خاتون کے سامنے ہمسائیوں نے عین وقت پر شوہر کی دوسری شادی کا پھانڈا پھوڑ ...
سعودی خاتون کے سامنے ہمسائیوں نے عین وقت پر شوہر کی دوسری شادی کا پھانڈا پھوڑ کر خفیہ منصوبہ ناکام بنا دیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہمسائیوں نے عین وقت پر خاتون کے سامنے شوہر کی دوسری شادی کا پھانڈا پھوڑ کر اس کا خفیہ منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق دارالحکومت ریاض کا سعودی شہری ابو فیصل اپنے ہمسائیے کی ایک رشتہ دار سے دوسری شادی کے لئے ریاست کے جنوبی علاقے باہا پہنچا اور خاتوں کو 35000سعودی ریال دہیے تاکہ وہ زیورات اور شادی کے لئے دیگر اشیاءخرید سکے ۔ رشتہ داروں کے اصرار پر نئی بننے والی دلہن کے والد نے بھی شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی ۔ وہ شخص معاملات طے کرنے کے بعد واپس ریاض پہنچ گیا ۔ تاہم ابو فیصل کے ہمسائیوں نے احساس ِ جرم ہونے پر شادی سے چند منٹ پہلے خاتون کو سارا راذ اُگل دیا ۔ خاتون نے فوری طور پر دلہن کے والد سے رابطہ کر کے شادی رکوا دی اور یوں شوہر کا منصوبہ اور 35000سعودی ریال بھی خاک میں ملا دیئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -