دنیا کا مہنگا ترین ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ایک کباب، کہاں ملتا ہے اور کس کے گوشت سے بنایا جاتا ہے؟ ایسی تفصیلات کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے

دنیا کا مہنگا ترین ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ایک کباب، کہاں ملتا ہے اور کس کے ...
دنیا کا مہنگا ترین ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا ایک کباب، کہاں ملتا ہے اور کس کے گوشت سے بنایا جاتا ہے؟ ایسی تفصیلات کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) مشرقی کھانوں کی بات ہو تو کباب جیسی سوغات کا ذکر ضرور ہوتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ہاں مقبول ترین کھانوں میں سے ایک ہے۔ مختلف انواع کے کباب سڑک کنارے چند روپے میں بھی دستیاب ہوتے ہیں اور بڑے ہوٹلوں میں سینکڑوں روپے کے بھی ملتے ہیں لیکن ایک کباب ایسا بھی ہے کہ جس نے سب ریکارڈ ہی توڑدئیے ہیں۔ یہ لندن میں فروخت ہونے والا رائل کباب ہے جو 925پاﺅنڈ (تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار پاکستانی روپے) فی کباب کے حساب سے بکتا ہے۔

اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ نایاب کباب لندن کے علاقے کنری وارف میں فروخت کیا جاتا ہے اور اسے کھانے کے لئے شوقین افراد دنیا بھر سے آتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک ترک سوغات ہے جس کا اصل نام ”ہاذیو“ ہے۔ اسے جاپانی ”واگیو بیف“ سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ تازہ کھمبیاں اور پچیس سال پرانا اطالوی سرکہ بھی اس کا حصہ ہوتا ہے۔

’جو بھی اپنے بچے کا یہ نام رکھے اُسے پوری عمر مفت کھانا کھلائیں گے‘ سعودی ریسٹورنٹ نے بچوں کا ایسا نام رکھنے کی شرط رکھ دی کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، لوگ آگ بگولا کیونکہ۔۔۔

دنیا کا مہنگا ترین کباب بنانے والے شخص اوندر ساہان کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں اس سے بہتر کباب کہیں نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے اپنے کباب کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس میں اعلیٰ ترین کوالٹی کے جاپانی گوشت، سبزیوں، زیتون کے تیل، فرانسیسی شامس پنیر، ترک پودینہ اور قدیم سرکے جیسے اشیاءاستعمال کی جاتی ہیں۔ یہ مزیدار کباب برطانوی کباب ایوارڈز کے مقابلے میں پہلا انعام بھی حاصل کرچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -