2 نوجوانوں نے انتہائی مقدس جگہ پر ایسی شرمناک تصویر اتار لی کہ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، پھر کیا کیا گیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

2 نوجوانوں نے انتہائی مقدس جگہ پر ایسی شرمناک تصویر اتار لی کہ ائیرپورٹ سے ...
2 نوجوانوں نے انتہائی مقدس جگہ پر ایسی شرمناک تصویر اتار لی کہ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، پھر کیا کیا گیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(نیوز ڈیسک) بیرون ملک سیر و تفریح کے لئے جانے والے سیاح تصاویر تو ضرور بناتے ہیں لیکن ایسی تصویر کوئی کوئی ہی بناتا ہے جو جیل جانے کا سبب بھی بن جائے۔ یہ دلچسپ ’کارنامہ ‘ تھائی لینڈ کی سیر کو جانے والے دو امریکی سیاحوں نے سرانجام دیا ہے، جو ایک قدیم بدھ مندر کے سامنے فحش تصویر بنا کر جیل جا پہنچے ہیں۔

نوجوان کی دستی بم کی پن نکال کر اس کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ بات کرنا بھول جائیں گے
دی مرر کے مطابق 38 سالہ جوزف اور 36 سالہ ٹراوس جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اپنی برہنہ تصاویر بناتے ہیں اور پھر یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی سیر کے دوران وہ قدیم واراروم مندر گئے تو وہاں بھی برہنہ تصاویر بنائے بغیر رہ نا پائے، البتہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ بدھ مذہب کی قدیم عبادت گاہ ہے جسے مقامی لوگ بہت مقدس جانتے ہیں۔ جیسے ہی ان کی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو تھائی لینڈ میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ خطرے کو بھانپ کر وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے مگر ائرپورٹ پر پکڑے گئے۔


عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی تو 154 ڈالر (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) فی کس جرمانہ فوری طور پر کر دیا گیاجبکہ قید کی سزا کا فیصلہ اگلی سماعت میں متوقع ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے جرم کی نوعیت کے پیش نظر پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -