ٹرمپ وزیر خارجہ ٹلرسن سے ناراض، ڈائریکٹر سی آئی اے کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان:امریکی میٰڈیا

ٹرمپ وزیر خارجہ ٹلرسن سے ناراض، ڈائریکٹر سی آئی اے کو وزیر خارجہ بنائے جانے ...
ٹرمپ وزیر خارجہ ٹلرسن سے ناراض، ڈائریکٹر سی آئی اے کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان:امریکی میٰڈیا

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ناراض ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ان کی جگہ پر ڈائریکٹر سی آئی اے کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے ،ان کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں .

بھارتی کرکٹ بورڈ پر 80لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات اس قدر شدید ہو چکے ہیں کہ امریکی صدر نے اپنے اہم ترین وزیر ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی انتظامیہ کے سینئر ترین اہلکار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ریکس ٹلرسن کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک میمپو سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر سی آئی اے کی ذمہ داریاں آرکنساس سے ریپبلکن سینیٹر اور قومی سلامتی کے معاملات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حمایتی ٹام کاٹن کو دے دی جائیں گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان ایران کے ساتھ جوہری معاہدے، شمالی کوریا کے مسئلے اور عرب اتحاد سمیت کئی معاملات پر اختلافات ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق شخص کہہ چکے ہیں جب کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ریکس ٹلرسن اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی