اہل علم کے امام ڈاکٹر طاہرالقادری

اہل علم کے امام ڈاکٹر طاہرالقادری
اہل علم کے امام ڈاکٹر طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جاننے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی شخصیت سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ جس کام کی ٹھان لیں اسے کر گزرتے ہیں ۔سیاسی میدان میں انتخابی عمل میں انکی جماعت خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی مگر اسٹریٹ پاور یا بطور پریشر گروپ شاید ہی کوئی تنظیم یا جماعت انکی جماعت کا مقابلہ کرسکے یوں تو سیاسی جماعتیں روز ملین مارچ کرتی ہیں، دھرنے دیتی ہیں مگر اسلام آباد میں ڈی چوک پر زرداری صاحب کے دور میں بے مثال دھرنا ہو یا ن لیگ کی حکومت کے خلاف انقلاب مارچ اور ستتر دن کا دھرنا جس میں موجودہ حکمران بھی انکے شانہ بشانہ تھے۔

یہ تو تھا پاکستان عوامی تحریک کا مختصر احوال دوسری طرف انکا دینی ونگ ہے جسکو دنیا تحریک منہاج القرآن کے نام سے جانتی ہے جسکا سیٹ اپ دنیا کی نوے سے زیادہ ممالک میں موجود ہے اور جو کہ اسلام کا حقیقی اور معتدل چہرہ پیش کر رہی ہے اہم بات یہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن ۔ بریلوی ۔ دیو بندی ۔ وہابی اور شیعہ کے روایتی تصور سے بالکل آزاد ہے اور اسکا ممبر ہونے کے لئیے آپکا مسلمان ہونا ہی کافی ہے نہ کہ کسی مخصوص فرقہ یا مسلک کی نمائندگی کرنا۔
مستقبل کا مورخ جب کبھی تاریخ لکھے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصنیف و تالیف کا ذکر کئیے بغیر تاریخ ادھوری رہے گی۔وطن عزیز میں لکھنے اور پڑھنے کا ویسے ہی قحط ہے اور اسٹیریم لائن سیاسی یا مذہبی قیادت میں بھی شاذ ؤ نادر ہی کوئی شخصیت ملے گی جبکہ کسی کتاب کا مصنف ہونا تو دور کی بات ہے۔قحط الرجال کے اس دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری پندرہ سو سے زیادہ کتب تحریر کر چکے ہیں جس میں سے ساڑھے پانچ سو سے زائد پبلش ہو چکی ہیں ۔جن میں سیرت النبی ﷺ پر ضخیم جلدیں ہوں یا منہاج السوی جیسی کتاب ہو یا فتنہ خوارج کے خلاف فتویٰ ہو قابلِ ذکر ہیں ۔
اب کی بار ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتاب جو کہ قرآنی انسائکلوپیڈیا کے نام متعارف ہو رہی ہے اسکے صفحات کی تعداد پانچ ہزار ہے جبکہ موضوعات کی فہرست ہی 400 صفحات پر مشتمل ہے یہ وہ کام ہے کے ماضی قریب یا ماضی بعید میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اہلِ علم کو کتب کی صورت میں وہ تحائف دئیے ہیں جن سے وہ علم و حکمت کے موتی چن سکتے ہیں اور اپنی فیلڈ کے مطابق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اردو زبان کے علاوہ عربی انگلش فارسی زبان میں بھی بے شمار کتب تحریر کی ہیں آپکے ترجمہ عرفان القرآن کا کا دنیا کی بیشتر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے جو کہ لائق تحسین اقدام ہے۔

قرآن پاک اللہ پاک کا کلام ہے جو کہ ہمیں حق اور سچ کی راہ دکھاتا ہے حلال و حرام کی تمیز سکھاتا ہے غرض کہ شعبہ زندگی کے ہر پہلو میں ہماری رھنمائی کرتا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کا تصنیف کردہ قرآنی انسائکلوپیڈیا ہمیں سادہ اور سہل طریقے سے احکاماتِ الہٰی سمجھنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا اسے اپنے گھر۔ اسٹڈی روم ۔ لائبریری ۔ اسکول کالج ۔ یونیورسٹی کی زینت بنائیں اور اس سے استفادہ اٹھائیں تاکہ دین و دنیا کیا بھلائی ہمارا مقدر بن سکے۔

مزید :

بلاگ -