پاک ٹی ہاؤس کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

پاک ٹی ہاؤس کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاک ٹی کی ہاؤس کی جانب سے ٹی ہاؤس میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، صدارت میں ظفر چشتی، مہمان خصوصی ابوالحسن، خصوصی آمد علامہ شہزاد، منتظمین میں واجد امیر، عابد حسین عابد نے کی۔ نعتیہ مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں بہت سارے شعراء نے شرکت کی اور اپنی نعتیہ شاعری سے داد وصول کی۔ داد وصول کرنے والوں میں حافظ عمر فاروق، زوہیب ایاز، ایان زیدی، الطاف ضامن چیمہ، شہباز گوہر، علی شیر، محمد علی ، عدنان و دیگر شامل تھے۔ نعتیہ مشاعرہ میں خصوصی طور پر ’’شبیر احمد ڈین‘‘ کی اہلیہ اور فواد شبیر، جواد شبیر اور حماد شبیر کی والدہ کے لئے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گی۔