نیب نے 8 اہم ترین پولیس افسران کو گرفتار کر لیا، کھلبلی مچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے ایس ایس پی رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کو گرفتار کرلیاہے ۔
اے آروائی نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ رائے اعجاز پر پولیس بجٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے اور انہیں شارع فیصل کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور ڈی پی او گجرات پولیس کے بجٹ میں کروڑوں روپے کی خرد بر د کی جس میں ان کے ساتھ مزید چار ڈی پی اوز بھی شامل ہیں ۔ایس ایس پی اس وقت سندھ پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب انہیں کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ مزید 8 دیگر پولیس اہلکارں کو بھی تفتیش کیلئے گرفتار کیا گیا ہے اور نیب کا کہناہے کہ ابھی مزید بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔