وزیر اعظم کے معاون خصوصی قومی ٹیم کی کارکردگی پر برہم ، بڑی تبدیلی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے قومی ٹیم کی کاکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کوچ اور چیف سلیکٹر کو تبدیل کیاجائے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی پر برہم ہوگئے ۔ قومی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ قومی ٹیم اور چیف سلیکٹر کی تبدیلی کیا جائے۔ نعیم الحق نے کہا کہ قومی ٹیم سے ذرا بھی اچھی کارکردگی کی امید نہیں ہے ۔