پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج(ہفتہ کو) منایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج مظفر آباد میں ہونیوالے جلسے میں خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے،صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے،دستور بندی،قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو پہلا دستور دیا اور وہ جوہری پروگرام کے معمار بھی تھے،عوام کی ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹنے تک جنگ جاری رہے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد