جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق ایڈمنسٹریر کراچی حسین سید و دیگر کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار
اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب نے سابق ایڈمنسٹریر کراچی حسین سید و دیگر کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب نے عدالت سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کر دی۔عدالت نے نیب کو 16 دسمبر تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ ریفرنس چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا، آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے،عدالت نے تفتیشی افسر کو یونس قدوائی سے متعلق حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ریفرنس تیار