ملائیشین نائب وزیر خارجہ، ارد ن کی شہزادی کی شاہ محمود سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

  ملائیشین نائب وزیر خارجہ، ارد ن کی شہزادی کی شاہ محمود سے ملاقاتیں، دوطرفہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)ملائیشین وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی نے  وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ کو 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین محاصرے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔دوسری طرف زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیابعد ازاں شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے اور زچہ بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی 

مزید :

علاقائی -