ہنجروال،شادی سے انکار پر نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی،حالت تشویشناک

ہنجروال،شادی سے انکار پر نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی،حالت تشویشناک

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں شادی سے انکار پر اوباش نے 35 سالہ خاتون کی تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ دی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے جمال کالونی کی رہائشی انیلا بی بی جو کہ دو بچّوں کی ماں ہے شوہرسے خلع کے بعد کرائے کے مکان میں رہائش پذیرتھی گزشتہ روز ملزم ہمایوں اس کے گھر آیا جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر مذکورہ نوجوان نے تیز دھار آلے سے انیلہ کی شہ رگ کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگیا، انیلہ کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ملزم خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جس سے انکار پر اس نے خاتون کی شہ رگ کاٹ دی، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ 

مزید : علاقائی