مختلف علاقوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

مختلف علاقوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

  



لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو کے مطابق شیرا کوٹ میں کیمیکل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا فیکٹری میں موجود ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ریسکیو کی امدادی گاڑیوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، رائیونڈ روڈ میں جوتے پالش کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ریسکیوفائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پر آکر اندر موجود عملے کو باہر نکالا، جنوبی چھاؤنی کے علاقہ عابد مجید روڈ پر عرفان الحق کے گھر میں کچن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ کے واقعات پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی