نارنگ منڈی،سلنڈر پھٹنے سے 30سالہ خاتون جاں بحق

  نارنگ منڈی،سلنڈر پھٹنے سے 30سالہ خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارنگ منڈی (نامہ نگار) کالاخطائی روڈ پر واقع نارنگ منڈی کے علاقہ سدھانوالی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تیس سالہ خاتون آسیہ بی بی زوجہ محمد لقمان جاں بحق ہو گئی پولیس نے ضروری کارووائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ اپنے گھر میں روٹیاں پکا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر کو آگ لگ گئی اور چند لمحوں میں زور دار دھماکہ سے سلنڈر پھٹ گیا معلوم ہوا ہے کہ سلنڈر لیکیج کے باعث پھٹ گیا متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی واضح رہے کہ نارنگ منڈی میں جگہ جگہ بازاروں،گلی محلوں میں دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر کھلے عام گیس سلنڈ ر رکھے ہوئے ہیں اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کسی وقت بھی خوف سانحہ کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -