ہربنس پورہ، پولیس پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،2فرار

  ہربنس پورہ، پولیس پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،2فرار

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والا ملزم سنی شہزاد کو ہربنس پورہ پولیس نے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او رضا شاہ کے مطابق پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو تین کار سواروں نے فائرنگ کر دی،دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم سنی شہزاد گرفتار کر لیا گیا،ملزم سنی شہزاد کے قبضہ سے دو پسٹل اور گولیاں برامدکر لی گئی، ایس ایچ او رضا شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کی نیت سے پلاننگ کر رہے تھے اورملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی