لیگی ترجمانوں کو پلیٹ لیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی،عمران خان مقابلہ کرتے رہیں گے:فردوس

  لیگی ترجمانوں کو پلیٹ لیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی،عمران خان مقابلہ ...

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹ لیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتخب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔ 

مزید : علاقائی